اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمدعبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کے عوام اپنی تقدیر کے فیصلے میں اغیار کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ یمن کےبعض حلقوں نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کےوزرائے خارجہ کے اجلاس کو یمن کےحالات خراب کرنے والے اجلاس سے تعبیرکیا ہے۔ ریاض میں اجلاس کرنے والے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کےمنشور کی ساتویں شق کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد منظورکۓ جانےکامطالبہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲